Radio D | Deutsch lernen | Deutsche Welle cover logo
RSS Feed Apple Podcasts Overcast Castro Pocket Casts
Urdu
Non-explicit
dw.com
15:00

We were unable to update this podcast for some time now. As a result, the information shown here might be outdated. If you are the owner of the podcast, you can validate that your RSS feed is available and correct.

It looks like this podcast has ended some time ago. This means that no new episodes have been added some time ago. If you're the host of this podcast, you can check whether your RSS file is reachable for podcast clients.

Radio D | Deutsch lernen | Deutsche Welle

by DW.COM | Deutsche Welle

Paula und Philipp recherchieren mysteriöse Fälle. Folgen Sie den Redakteuren von Radio D quer durch Deutschland und lernen Sie dabei die deutsche Sprache! Dieser Kurs trainiert in besonderer Weise das Hörverstehen.

Copyright: 2024 DW.COM, Deutsche Welle

Episodes

سبق 26: آئیحان سے جدائی

15m · Published 28 Nov 14:47
ایک اداس کر دینے والی خبر۔ آئیحان ٹیم سے جدا ہو کر واپس ترکی جا رہا ہے۔ ساتھیوں کے تحفے کے باوجود اس الوداعی پارٹی میں جوش و خروش کی فضا پیدا نہ کر سکی۔ پاؤلا جب صبح دفتر پہنچی، تو اس نے دیکھا کہ ہر کوئی پارٹی کی تیاری میں لگا ہے۔ لیکن خوشی منانے کا یہ جواز اسے بالکل پسند نہیں آیا۔ آئیحان Radio D کے ادارتی شعبے کو خیر باد کہہ کر واپس ترکی جا رہا ہے تا کہ اپنے والد صاحب کا ہاتھ بٹا سکے۔ الوداعی پارٹی میں اس کے اعزاز میں ایک مختصر سی تقریر ہوئی اور آئیحاں کو ایک تحفہ دیا گیا جو اسے اس کی دوست یولالیا کی یاد دلاتا رہے گا۔ الوداعی پارٹی کی خوشی میں پروفیسر نے اس قصے میں استعمال ہونے والی گرامر کا ذکر چھیڑنا مناسب نہیں سمجھا۔ البتہ انہوں نے مرکب اسماء کے بارے میں چند باتيں بتائیں۔

سبق 25: بحری جہازوں کا استقبال

15m · Published 28 Nov 14:43
رپورٹرز اصطلاح "getürkt" کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے وہ ایک غیر معمولی بندر گاہ کا معائنہ کرتے ہیں جہاں ہر جہاز کا ایک خاص طرح سے استقبال کیا جاتا ہےبندرگاہ Willkommen-Höft میں آنے والے ہر بحری جہاز کا اس ملک کے قومی ترانے کے ساتھ خیر مقدم کیا جاتا ہے، جس کےجھنڈے تلے یہ سفر کر رہا ہوتا ہے۔ ایک صوتی کہانی میں پاؤلا اور فیلپ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ روایت کب اور کیسے شروع ہوئی۔ اصطلاح "getürkt" کی ممکنہ وضاحت کا تعلق بھی اسی بات سے ہے۔ د ریں اثنا آئيحان ادارتی شعبے میں انتظار کے دوران الوؤں کے بارے میں ایک کتاب پڑھ رہا ہے۔ چونکہ یولالیا پڑھ نہیں سکتی اس لۓ آئیحاں اسے یہ کتاب پڑھ کر سناتا ہے۔ اس قصے میں بھی ایک بار پھر سابقے کی مشق ہے۔ سابقہ لگانے سے فعل کا مطلب کیسے بدل جاتا ہے؟

سبق 24: ہمبرگ کا اخبار

15m · Published 28 Nov 14:40
دونوں رپورٹروں کو یولالیا نے درست رخ پر ڈال دیا ہے۔ انہں پتہ چلا کہ ہمبرگ اخبار کے ساتھیوں کا اس کھیل میں ہاتھ ہے۔ فیلپ کی ایک بات پر پاؤلا کی ناراضگی۔ پاؤلا، فیلپ اور یولالیا اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ ہمبرگ کے اخبار نے بندرگاہ کے پانی ميں شارک مچھلی کی موجودگی کی کہانی خود سے گڑھی ہے تاکہ یہ اخبار ذیادہ سے ذیادہ ِبک سکے۔ بعد ازاں پاؤلا اور فیلپ کے درمیان ایک خاص لفظ کے استعمال پر جھگڑا کھڑا ہو جاتا ہے۔ فیلپ کو امید ہے کہ پاؤلا کو Willkomm-Höft کی بندرگاہ پر چلنے کی دعوت دینے سے اس کا غصہ ٹھنڈا پڑ جاۓ گا۔ اگر فیلپ نے اپنے لفظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کیا ہوتا تو پاؤلا اس پر کبھی نہ بگڑتی۔ فعل سابقے کے استعمال میں بھی بعض دفعہ باریک فرق پڑ جاتا ہے۔ بعض سابقے فعل کے مطلب کو بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ غیر مصدری حالت میں سابقے کو فعل سے جدا کرنے کی صورت پر توجہ دیجیئے۔

سبق 23: ایک غوطہ خور شارک مچھلی کے روپ میں

15m · Published 28 Nov 14:38
پاؤلا اور فیلپ شارک مچھلی کا معمہ حل کرتے ہوئے ایک دھوکہ دہی کا پتہ چلاتے ہیں۔ شروع میں سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیوں کیا گیا۔ اس سلسلے میں الو یولالیا انہیں مدد فراہم کرتی ہے۔ سمندر کی لہروں پر پھسلنے والے گم شدہ موج سوار کی تلاش میں پاؤلا اور فلپ کی ملاقات ایک غوطہ خور سے ہوتی ہےجس سے انہیں شارک مچھلی کے معمے کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ غوطہ خور نے شارک مچھلی کی پروں سمیت کھال اپنی کمر پر باندھ کر آدھے ہمبرگ کو خوف و دہشت میں مبتلا کررکھا ہے۔ اس نے ایسا کیوں کیا؟ یولالیا جو ہمبرگ پہنچ چکی ہے، اس بارے میں مزید مدد دے سکتی ہے۔ اس نے بھی ایک نئی بات دریافت کی ہے۔ یولالیا اپنے تازہ مشاہدے کے ساتھ ماضی بعيد کی مختلف شکلیں سامنے لاتی ہے۔ یہاں ماضی مطلق کی بناوٹ خاص طور پرتوجہ طلب ہے۔

سبق 22: گمشدہ موج سوار

15m · Published 28 Nov 14:34
شارک مچھلی کے بارے میں کھوج لگانے کے دوران فیلپ اور پاؤلا کو بندرگاہ کے پانی میں سوار کے بغیر ایک تختہ موج سوار نظر آتا ہے۔ یہ اور ایک اخباری رپورٹ ان کی توجہ کا مرکز بنتی ہے۔ لوگوں کے ہنگامے سے ہٹ کر دونوں رپورٹر یہ معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ پراسرار شارک کی حقیقت کیا ہے۔ اپنے سوار کے بغیر ایک ٹوٹا تختہ موج سوار تشویش کا باعث بنتا ہے۔ پھر یہ دونوں ہمبرگ کے ایک اخبار میں شارک مچھلی کی فوٹو بھی دیکھتے ہیں۔ ان کے ساتھی لاؤرا اور پاؤل واقعی ڈرے سہمے سے نظر آتے ہیں۔ لیکن ان سب باتوں کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ کم از کم گرامر میں تو کچھ چیزوں کا آپس میں تعلق ضرور دکھائی دیتا ہے۔ اس قصے میں اسم ضمیرer اورsie کومرکزی حیثیت حاصل ہے۔ جو پچھلے سبق میں استعمال ہونے والے آرٹیکل کی طرح اسماء کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔

سبق 21: ہمبرگ میں شارک مچھلی

15m · Published 28 Nov 14:31
Radio D کے ادارتی شعبے میں نا قابل برداشت گرمی کے دوران سمندر کے کنارے جا کر چھان بین کرنا ایک خوش کن مشن ہے۔ ایک شارک مچھلی کے بارے میں رپورٹنگ کے لۓ پاؤلا اور فیلپ کو ہمبرگ جانا بڑتا ہے۔ پاؤلا، فیلپ اورآئیحان کے لئے دفتر میں کام کرنا آسان نہیں۔ یہاں گرمی نا قابل برداشت ہے اور دفتر میں پنکھا تک بھی نہيں ہے۔ کسی جھیل یا سمندر کے کنارے جانے کی پاؤلا کی خواہش کامپو آسانی سے پوری کر سکتا ہے۔ ان رپورٹروں کو ہمبرگ جانا ہو گا جہاں بندرگاہ میں ایک شارک مچھلی دیکھی گئی ہے۔ لوگوں کے ایک بہت بڑے جمگٹھے کی وجہ سے، جو شارک کی موجودگی کا سن کر یہاں اکٹھے ہوئے، دونوں رپورٹروں کا اصل مقام تک پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔ خود پروفیسر کے لۓ بھی صورت حال پیچیدہ ہو گئی ہے۔ مذکر آرٹیکلز کا حالت ظرفی میں اختتام ان کے لئے مشکل پیدا کررہا ہے۔ اور پھراسی طرح اسماء کے ساتھ حرف نفی kein بھی جڑ رہا ہے ۔

سبق 20: سامعین سے سوالات

15m · Published 28 Nov 14:23
پاؤلا اور فیلپ سامعین سے ان کے خیالات دریافت کرتے ہیں۔ ریڈیو پروگرام کا موضوع ہے’’ کیا جھوٹ بولنا گناہ ہو سکتا ہے؟‘‘ یہاں سامعین نقلی فصل دائروں کے بارے میں اپنے خیالات ظاہرکرسکتے ہیں ’’کیا جھوٹ بولنا گناہ ہو سکتا ہے‘‘؟ پاؤلا اور فیلپ آج اپنے سامعین سے اس بارے میں پوچھتے ہیں۔ جس کی وجہ پراسرار طریقے سے فصل کا دائروں کی شکل میں کاٹا جانا ہے۔ کیا کسانوں کی یہ دھوکہ دہی قابل مذمت ہے یا خوش گمان سیاحوں کی اپنی غلطی ہے ۔ سامعین کے جوابات بڑے واضع ہیں۔ سامعین کے برعکس، جو سوالوں کے جوابات ہاں یا نہیں میں دے سکتے ہیں، پروفیسر کی طرف سے ترتیب دیئے جانے والے سوالات کے تین ممکنہ جوابات ہو سکتے ہیں۔ جرمن زبان میں مونث اور مذکر کے علاوہ ایک تیسری صورت بھی ہے یعنی لاجنس۔ آرٹیکل der ،die ، das کے ذریعے اس کی وضاحت کی جا رہی ہے۔

سبق 19: دھوکہ دہی کا انکشاف

15m · Published 28 Nov 14:19
اگرچہ فصل کو دائرے کی شکل میں کاٹنے کا کام کسانوں نے انجام دیا پھر بھی یولالیا اڑن طشتریوں کے وجود پر پکا یقین رکھتی ہےـ دھوکا دہی کا پتہ چلانے کے لۓ فیلپ اور پاؤلا قصبے کے شراب خانے کا رخ کرتے ہیں۔ پاؤلا اور فیلپ نے فصل میں بنے دائروں کے سلسلے میں کی جانے والی گڑبڑ کا پتہ چلا لیا ہے۔ لیکن پھر بھی وہ بے یقینی کے عالم میں یہں۔ وہ سوچتے ہیں کہ شاید اڑن طشتریوں کا وجود ہو۔ یولالیا اس بارے میں ان کی مدد کرسکتی ہے، جو اس بات پر قائم ہے کہ ایک مرتبہ وہ اڑن طشتری دیکھ بھی چکی ہے۔ آخرکار دونوں رپورٹر قصبے کے شراب خانے میں جمع لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ ان مصنوعی دائروں کے بارے میں کیا سوچ رکھتے ہیںـ شراب خانے کے لوگوں کا ان گذرے واقعات پر نظر دوڑانا فعل ماضی کواستعمال کرنے کا اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔ بے قاعدہ فعلsein کئی طرح سے استعمال ہوا ہے۔ معاون فعلkönnen یہاں ایک بار پھر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ فعل کے استعمال کے دوران حروف علت کی تبدیلی پر خاص دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

سبق 18: رات کے وقت نظر رکھنا

15m · Published 28 Nov 14:12
پاؤلا اور فیلپ ان دائروں کا بھید جاننا چاہتے ہیں اور رات کے وقت چھپ کر کھیت پر نگاہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے جو کچھ دیکھا وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرتا کہ یہ کسی غیر ارضی مخلوق کا کام ہے۔ ایک طرف جہاں دن کے وقت کھیت کا ما لک سیاحوں سے کھیت میں بنے دائروں کی فوٹو اتارنے کے پانچ یورو لیتا ہے وہاں دوسری طرف پاؤلا اور فیلپ رات کو جنگل میں چھپ کر کھیت پر نظریں جمائے رکھتے ہیں۔ انہیں اڑن طشتریوں کا انتظار ہے۔ ان کے برعکس وہاں دو آدمی ایک مشین کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں۔ کیا انہوں نے فصل کو درمیان سے دائرے کی شکل میں کاٹا ہے تاکہ سیاحوں کے لئے یہاں آنے کی کشش پیدا کی جا سکے۔ آخر میں وہاں بظاہرایک اڑن طشتری بھی نمودار ہوتی ہے جو صورت حال کو بہت ذیادہ پیچیدہ بنا دیتی ہے۔ کھیت کے پر پیچ واقعات کے مقابلے میں فعلmachen کم پیچیدہ ہے جوکئی طرح سے استعمال ہوتا ہےـ پروفیسر اس لفظ کے استعمال کی متعدد شکلیں بتاتا ہے۔

سبق 17: فصل داہرے

15m · Published 28 Nov 14:04
ایک کھڑی فصل میں نظر آنیوالے پراسرارداہروں نے فیلپ اور پاؤلا کو ایک نئے منصوبے پر کام کرنے کی تحریک بخشی۔ کیا یہ اڑن طشتریوں کے اترنے کی جگہ ہے؟ یا کوئی شخص لوگوں کے ساتھ کاروباری چکر چلا رہا ہے؟ آئيحان جب ادارتی شعبے میں پہنچتا ہے اس وقت پاؤلا اور فیلپ ایک نئے مشن پر روانہ ہوچکے ہوتے ہیں۔ ایک کھیت کے بیچوں بیچ پراسرار داہروں کی شکل میں کٹی فصل دیکھی گئی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ یہ داہرے کیسے وجود میں آئے؟ دونوں رپورٹروں کی طرح بہت سے سیاح بھی اس غیر معمولی پرکشش جگہ کی طرف کھنچے چلے آ رہے ہیں۔ گاؤں میں بسنے والوں نے جلد ہی بھانپ لیا کہ وہ اس موقع سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس ہنگامہ خیزی میں مختلف مفادات کے حامل لوگ آپس میں ملتے ہیں۔ سیاح اپنا تجسس دور کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹر اس معمے کو حل کرنا چاہتے ہیںـ اور کسان غالبا رقم بٹورنا چاہتے ہیں۔ یہا ں معاون فعل wollen اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Radio D | Deutsch lernen | Deutsche Welle has 26 episodes in total of non- explicit content. Total playtime is 6:30:00. The language of the podcast is Urdu. This podcast has been added on November 27th 2022. It might contain more episodes than the ones shown here. It was last updated on February 15th, 2023 14:41.

More podcasts from DW.COM | Deutsche Welle

Every Podcast » Podcasts » Radio D | Deutsch lernen | Deutsche Welle